چالان سے دلبرداشتہ ڈرائیورنے رکشاجلاڈالا

 ریسکیو نے آگ پر قابو پالیا،چنگ چی رکشا کوجزوی نقصان پہنچا،پولیس 
لاہور(کرائم رپورٹر)گرین ٹاؤن کے علاقے میں ٹریفک وارڈن کے چالان کرنے پر دلبرداشتہ ہوکر ڈرائیور نے چنگ چی رکشاکو جلا ڈالا۔ بتایا گیا ہے کہ گرین ٹاؤن پلی سٹاپ کے قریب ٹریفک وارڈن کے چالان کرنے پردلبرداشتہ ہوکر ڈرائیور نے اپناچنگ چی رکشے کو جلا ڈالا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔پولیس کے مطابق  چنگ چی رکشا کوجزوی نقصان پہنچا۔