شان اور کاشف کو ہزاروںروپے مالیت کی چرخیوں اور رنگ برنگی پتنگوں سمیت گرفتار کیاگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)گوالمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پابندی کے باوجود کیمیکل ڈور کی چرخیاں تیار کرنے والے دو ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق پولیس نے دوران پٹرولنگ بروقت ریسپانس کرتے ہوئے ملزمان شان اور کاشف کو ہزاروںروپے مالیت کی چرخیوں اور رنگ برنگی پتنگوں سمیت گرفتار کیا۔ملزمان کیمیکل ڈور کی چرخیوں کو تیار کر کے لاہور سمیت مختلف مقامات پر فروخت کرتے تھے۔ملزمان کے قبضہ سے 20 کیمیکل ڈور کی چرخیاں، ڈور لپیٹنے والی مشین، 60 پتنگیں اور دیگر آلات برآمد کر لیے گئے۔ ایس پی سٹی نے کارروائی پر ایس ایچ او گوالمنڈی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔