24گھنٹوں میں 769چالان

 اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے‘‘محفوظ پنجاب’’ویڑن کے تحت ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدر آمدجاری، ضلع بھر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک انفورسمنٹ پوائنٹس قائم، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 769 ٹریفک چالان جاری،127 ون وے خلاف ورزیاں، 252 بغیر ہیلمٹ سواری پر کارروائی194 بغیر ڈرائیونگ لائسنس افراد کے خلاف ایکشن،ٹریفک خلاف ورزیوں پر 15 لاکھ 54 ہزار روپے جرمانہ عائد،متعدد گاڑیاں قانون کی خلاف ورزی پر بند کر دی گئیں۔