لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے مختلف مقامات سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاشیں برآمد ہوئیں متعلقہ تھانوں کی پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ترجمان ایدھی فاونڈیشن کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے ملتان چونگی سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی متوفی کی شناخت 25 سالہ ناصر کے نام سے ہوئی جس کی موت نشے کی زیادتی کے باعث واقع ہوئی دوسرے واقعہ میں ہنجروال کے علاقے 80 فٹ روڈ کے قریب سے 35 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی متوفی کی شناخت 35 سالہ عثمان کے نام سے ہوئی فیکٹری ایریا کے علاقے سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا 45 سالہ شخص دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیاجبکہ شادمان کے علاقے میں سروسز ہسپتال گیٹ نمبر تین کے قریب سے 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ،کوٹ لکھپت میں قینچی سٹاپ 25 سالہ نوجوان فٹ پاتھ کنارے سے لاش برآمد ہوئی، ہنجروال کے علاقے نیاز بیگ قبرستان سے نامعلوم شخص اور ٹبی سٹی کے علاقے صابر شاہ ولی دربار کے قریب سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاشیں ملیں جن کی شناخت نہ ہو سکی متعلقہ تھانوں کی پولیس نے تمام لاشیں قبضے میں لیکر ایدھی رضاکاروں کی مدد سے مردہ خانے منتقل کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔