چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کا ممتاز بی بی کی ویڈیو پر فوری نوٹس،ممتاز بی بی کی شکایت پر کارروائی کا حکم دیدیا۔ ممتاز بی بی نے اپنی بچیوں کو تنگ کرنے کے حوالے سے ملزم ملک شیراز کے خلاف تھانہ اوکانوالہ بنگلہ میں درخواست دی تھی۔ ڈی پی او ساہیوال کی ہدایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم جاری کیا گیا۔ ڈی پی او ساہیوال نے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور شکایت موصول ہونے پر بروقت قانونی کارروائی کرنے پر زور دیا۔