ریکارڈ یافتہ ملزم عرفان کے قبضہ سے منشیات وناجائز اسلحہ بر آ مد کرلیا گیا
بوریوالا (خصوصی رپورٹ)بوریوالا کے نواحی علاقہ پل لنگڑیال کے قریب منشیات فروشوں کا تھانہ سٹی پولیس ٹیم پر حملہ ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ، ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔ ریکارڈ یافتہ ملزم عرفان کے قبضہ سے منشیات وناجائز اسلحہ بر آ مد کرلیا گیا۔ تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ پل لنگڑیال کے قریب منشیات فروشوں اور تھانہ سٹی پولیس کے مابین مقابلہ کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ سٹی پولیس نے معمول کے گشت کے دوران دو موٹر سائیکل سوار افراد کو روکنا چاہا تو انہوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔دوران فائرنگ مبینہ طورپر ایک ملزم اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جس پر انسپکٹر رانا ثاقب نذیر نے ملزم کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔ملزم کی شناخت عرفان سکنہ 481ای بی کے نام سے ہوئی۔ریکارڈ یافتہ ملزم عرفان کے قبضہ سے منشیات اور ناجائز اسلحہ بھی بر آ مد ہوا جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا ثاقب نذیر نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر تے ہوئے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔