لیسکو نے بجلی کے میٹرز بحران کی ذمہ داری وزارت پاور پر ڈال دی

لاہور(زیڈ این این)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بجلی کے میٹرز کی قلت اور جاری بحران کی ذمہ داری وزارتِ پاور ڈویژن پر ڈال دی ہے۔ لیسکو نے اس حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو باقاعدہ مراسلہ بھی ارسال کر دیا ہے۔کمپنی کے مطابق وزارتِ پاور کی جانب سے اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی پالیسی نافذ کیے جانے کے باعث میٹرز کی شدید قلت پیدا ہوئی