آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ کے جج جسٹس خالد چودھری نے حلف اٹھا لیا

چیف جسٹس جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے جسٹس خالد یوسف چودھری سے حلف لیا
مظفرآباد (آئی این پی) آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ کے نو تعینات جج جسٹس خالد یوسف چودھری نے حلف اٹھا لیا جس سے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد مکمل ہو گئی۔چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے جسٹس خالد یوسف چودھری سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر میں منعقد ہوئی، جسٹس خالد یوسف چودھری اس سے قبل جج ہائی کورٹ بھی رہ چکے ہیں اور سپریم کورٹ تعیناتی کے وقت وہ بطور کسٹوڈین جائیداد متروکہ فرائض انجام دے رہے تھے۔