ایتھوپیا: باراتیوں کو لے جانے والا ٹرک دریا میں گر کر 71 افراد کی ہلاکت کا باعث بن گیا

ایتھوپیا: باراتیوں کو لے جانے والا ٹرک دریا میں گر کر 71 افراد کی ہلاکت کا باعث بن گیا

افریقی ملک ایتھوپیا میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں باراتیوں کو لے کر جانے والا ٹرک دریا میں گر کر ڈوب گیا۔

 حادثے میں 68 مردوں اور 3 خواتین کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے، اور کئی افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔حادثہ ایتھوپیا کے ایک علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ٹرک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہا تھا۔ ٹرک میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے، اور عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتاری کے باعث ٹرک کا توازن برقرار نہ رہ سکا جس کے نتیجے میں یہ خوفناک حادثہ ہوا۔ حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد قریبی رشتہ دار تھے جو شادی کی خوشیوں میں شریک ہونے جا رہے تھے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹرک سے نکال کر زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ حادثے کے علاقے میں کہرام مچ گیا اور پورے علاقے میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔

 مقامی حکام اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ کر تحقیقات کر رہی ہیں اور زخمیوں کے علاج کا عمل جاری ہے۔ایتھوپیا میں ٹریفک حادثات عام ہیں، جن کی وجوہات میں ناکارہ گاڑیاں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور ناقص ٹریفک نظام شامل ہیں۔ حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی کمی اور کمزور انفراسٹرکچر کی وجہ سے ایسے حادثات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔یہ حادثہ ایتھوپیا کے ٹریفک حادثات کے سنگین مسئلے کو مزید اجاگر کرتا ہے، جس پر حکومت اور عوامی اداروں کو فوری طور پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔