میکسیکو میں ٹرک اور بس کے تصادم میں 38 افراد کی ہلاکت

میکسیکو میں ٹرک اور بس کے تصادم میں 38 افراد کی ہلاکت

میکسیکو کی ریاست کیمپیچی میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں 38 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں 36 ٹورسٹ بس کے مسافر اور 2 ٹرک سوار شامل تھے۔

 حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک مسافر بس سے ٹکرا گیا، جس کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور مسافروں کو بچنے کا موقع نہ مل سکا۔حادثہ کے نتیجے میں 9 افراد زندہ بچ گئے، تاہم ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد مختلف ذرائع کے مطابق 38 سے 41 کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔یہ حادثہ میکسیکو کے جنوب مشرقی علاقے میں پیش آیا جہاں ٹرک اور بس کے ٹکرانے کے سبب دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جس نے حادثے کو اور زیادہ خطرناک بنا دیا۔ یہ واقعہ میکسیکو کے شہریوں اور حکام کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، اور ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے امداد فراہم کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔