ایتھوپیا نے افریقہ کے سب سے بڑے گرینڈ ڈیم کا افتتاح کر دیا، مصر اور سوڈان میں خدشات پیدا

ایتھوپیا نے افریقہ کے سب سے بڑے گرینڈ ڈیم کا افتتاح کر دیا، مصر اور سوڈان میں خدشات پیدا

ایتھوپیا نے دریائے نیل پر گرینڈ ایتھوپین رینیسنس ڈیم (GERD) کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے، جو افریقہ کا سب سے بڑا ہائیڈرو الیکٹرک منصوبہ ہے۔

 اس منصوبے پر تقریباً 5 ارب ڈالر لاگت آئی ہے اور اس سے لاکھوں افراد کو بجلی فراہم کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ ایتھوپیا اس ڈیم کو اپنی توانائی کی خودکفالت کی طرف ایک اہم سنگ میل قرار دے رہا ہے۔تاہم اس منصوبے نے خطے میں تنازعات کو بھی جنم دیا ہے، کیونکہ دریائے نیل کے ڈاؤن اسٹریم ممالک مصر اور سوڈان کو خدشہ ہے کہ ڈیم کے باعث دریائی پانی کا بہاؤ کم ہو سکتا ہے، جس سے ان کے زرعی شعبے اور پینے کے پانی کے ذخائر متاثر ہو سکتے ہیں۔