ڈیم کو ایک حد تک خالی رکھنا ضروری بھارت بتائے بغیر بھرتا رہا
بھارت یکم سے 22 اگست تک پانی چھوڑتا تو اتنی تباہی نہ ہوتی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) بھارت کی طرف سے آبی دہشت گردی اور پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے شوا ہد سامنے آ ئے ہیں ، وزارت آبی وسائل کی دستاویزات کے مطابق 25 جولائی کو بھارت کے ڈیم 43 فیصد بھرے تھے جبکہ یکم اگست کو بھارت کے تینوں ڈیم 55 فیصد تک بھر چکے تھے ،دستاویزات کے مطابق بھارت خاموشی سے ڈیم بھرتا رہا اس نے پاکستان کے ساتھ کوئی ڈیٹا شیئر نہیں کیا ، 17 اگست کو بھار ت کو کلائوڈ برسٹ کا معلوم ہو چکا تھا ، پاکستان کو آگاہ نہیں کیا اور نہ ہی بھارت نے ڈیموں کو خالی کرنے کے لئے کنٹرول پانی چھوڑا ، ایس او پیز کے مطابق ڈیم کو ایک حد تک خالی رکھنا ضروری ہوتا ہے22 اگست تک بھارت کے ڈیم 87 فیصد بھر چکے تھے، بھارت اگر یکم اگست سے 22 تک کنٹرول واٹر چھوڑتا تو موجودہ سیلابی صورتحال ہوتی نہ ہی اتنی بڑ ی تباہی ہوتی ، بھارت نے پاکستان کو پہلی وارننگ 26 اگست کو دی اور پہلی وارننگ کے ساتھ ہی دریائے ستلج میں ایک لاکھ کیوسک پانی کا ریلا چھوڑ دیا ، 26 اگست تک ڈیموں کے گیٹ کھول د ئیے گئے ، دوسری جانب دریا ئے ستلج ،بیاس اور راوی پر بھارتی ڈیموں کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی ،سیلابی ریلوں کے علاوہ بھارت نے اپنے ذخائر کا پانی بھی پاکستان کی طرف چھوڑا ہے۔