پائلٹ لوپ بنانے کی کوشش کر رہا تھا مگر اس کوبلندی کا اندازہ نہ ہوسکا
طیارہ تیزی سے زمین کی جانب بڑھا اور ٹکرا کر دھماکے سے ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا
وارسا (آئی این پی )پولینڈ میں ائیرشو کی تیاری کے دوران F-16 طیارہ گر کرتباہ ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ج پولینڈ کے وسطی علاقے میں ائیر شو کی ریہرسل کے دوران F-16 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں طیارے کا پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ طیارہ پولش فضائیہ کا حصہ تھا۔ حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے کا پائلٹ لوپ بنانے کی کوشش کر رہا تھا مگر اسے بلندی کا اندازہ نہ ہوسکا، طیارہ تیزی سے زمین کی جانب بڑھا اور ٹکرا کر دھماکے سے ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا۔پائلٹ کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہ مل سکا۔حادثہ کی وجہ معلوم نہیں کی جاسکی۔حادثے کے سبب جمعہ کے روز سے پولینڈ میں ہونے والا ائیرشو منسوخ کر دیا گیا۔ایونٹ میں 20 ملکوں کے 150 طیاروں کو حصہ لینا تھا۔