ہم جلد ایسا اسلحہ استعمال کریں گے جو دشمن کے ہوش اڑادے گا:ایرانی نیول چیف

ہم جلد ایسا اسلحہ استعمال کریں گے جو دشمن کے ہوش اڑادے گا:ایرانی نیول چیف

ایرانی نیول چیف ایڈمرل شہرام ایرانی نے سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ایسے جدید اسلحے کا استعمال کیا جائے گا جو دشمن کے لیے باعثِ حیرت ہوگا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ اسلحہ ایران کے بہت قریب ہے اور امید ہے کہ مخالفین کو اس کی شدت کا سامنا کرتے ہوئے کسی شدید ردعمل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ایڈمرل شہرام ایرانی کے مطابق اگر دشمن بحیرۂ عرب سے آبنائے ہرمز کی جانب پیش قدمی کرتا ہے تو ایران فوری اور سخت ردعمل دے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی "فوری فتح" کا تصور اب خود ملٹری اکیڈمیز میں مذاق سمجھا جاتا ہے۔

دوسری جانب ایران سے متعلق کشیدگی میں اضافے اور ممکنہ ناکہ بندی کی خبروں کے بعد عالمی تیل مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھی گئی ہے، جس کے باعث قیمتیں گزشتہ چار برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 122 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی 108 ڈالر اور مربن خام تیل 109 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا ہے۔