لاہور(کرائم رپورٹر)گڑھی شاہو پولیس نے کاروائی کے دوران طالبہ کو ہراساں اور تشدد کرنے کے واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق گڑھی شاہو کے علاقے میں علی احمد نامی شخص نے اپنی ہمسائی طالبہ کو اسلحہ کے زور پر لڑکی کو زبردستی شادی پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران ملزم لڑکی پر تشدّد کیا جس کے باعث لڑکی کے سر اور جسم کے دیگر حصوں پر چوٹیں آئیں۔اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم علی احمد کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا