گرفتار ملزمان میں محمد حسین، عباس، وارث، شبیر، زین اور دیگر شامل ہیں
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر غازی آباد پولیس نے قمار بازوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 18 جواریوں کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی محمد شہریار نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کی۔پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد حسین، عباس، وارث، شبیر، زین اور دیگر شامل ہیں، جنہیں گھمسائی دانہ کے مقام پر جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے آلاتِ قمار بازی اور داؤ پر لگی نقد رقم بھی برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہیاس موقع پر اختر نواز نے کامیاب کارروائی پر محمد شہریار اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ قمار بازوں، گدا گروں اور قحبہ خانوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے گا۔