ٹرین کی زد میں آکر ہلاک کی شہری کی شناخت خان محمد کے نام سے ہوئی لوہاراں والا کھوہ کا رہائشی تھا
خاتون کی شناخت شافع کے نام سے ہوئی ، لاش بظاہر تین سے چار روز پرانی ،دونوں لاشیں مردہ خانے منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے مختلف علاقوں میں دو افسوسناک واقعات میں ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے ایدھی ترجمان کے مطابق گجومتہ کے قریب ایک گھر سے 45 سالہ خاتون مردہ حالت میں پائی گئی۔ خاتون کی شناخت شافع کے نام سے ہوئی ہے جبکہ لاش بظاہر تین سے چار روز پرانی معلوم ہوتی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور تحقیقاتی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔دوسرے واقعے میں کاہنہ ہلوکی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی زد میں آ کر 54 سالہ شخص جاں بحق ہو گیامتوفی کی شناخت خان محمد کے نام سے ہوئی جو لوہاراں والا کھوہ کا رہائشی تھادونوں واقعات میں پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد ایدھی رضاکاروں نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔