کارموٹر سائیکل پر جاگری ،ایک شخص جاں بحق

 گلبرگ شیر پائو پل میں تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا،دو افراد زخمی، ہسپتال داخل
لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ کے علاقے میں تیز رفتاری کے باعث کار الٹ کر موٹر سائیکل پر جاگری ایک شخص جاں بحق سمیت دوافراد زخمی ہوگئے بتایا گیا ہے کہ گلبرگ شیر پائو پل میں تیز رفتاری کے باعث کار الٹ کر موٹر سائیکل پر جاگری ایک شخص جاں بحق سمیت دوافراد زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کردیا پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی