سربراہ ناردرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل ایس کمار نے مہم جوئی سے انکار کیا، انکوائری شروع
نئی دہلی(کرائم رپورٹر)پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا پھوڑنے والے بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہلیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کوعہدے سے ہٹا کر حراست میں لے لیا گیا۔لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کی جگہ اب لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما یکم مئی کو انڈین آرمی کی ناردرن کمانڈ کا چارج سنبھالیں گے۔ ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندر کمار کو عجلت اور غیرمعمولی انداز میں خصوصی طیارے کے ذریعے نئی دہلی منتقل کیا گیا۔نئی دہلی میں آرمی چیف، لیفٹیننٹ جنرل کی "کونسلنگ’’ کریں گے، راج ناتھ سنگھ نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق جنرل افسر کی فوجی عدالت میں پیشی متوقع ہے، جنرل افسر کی غیرمعمولی منتقلی، دہلی میں ہائی پروفائل انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بھارتی حکومت نے آپریشن میں انٹیلی جنس اور سکیورٹی کی ناکامی کا سارا ملبہ لیفٹیننٹ جنرل کمار پر ڈال دیا ہے۔ پہلگام میں بھارتی فوج کی قیادت کی ناکامی کے باوجود 7 لاکھ فوجی، پیراملٹری ٹروپس، پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیز موجود تھیں، مگر بھارتی فوج مکمل طور پر آپریشن میں ناکام رہی۔ ذرائع کے مطابق، لیفٹیننٹ جنرل کمار نے پہلگام آپریشن کے بعد فوری طور پر پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار کر دیا تھا، جس پر مودی سرکار کا منصوبہ ناکامی سے دوچار ہو گیا۔ اس انکار کے بعد بھارتی فوج کا حکومتی منصوبہ مکمل طور پر ناکام ہو گیا اور مودی سرکار کو شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب بھارتی فوج کی ناردرن کمانڈ کے نئے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما کو ابتدا میں ہی اپنے ماتحتوں کے غصے اور خفگی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما نے سومنات ہال سرینگر میں آفیسرز اور جوانوں سے ملاقات کی جن کے حوصلے پست اور خوف زدہ تھے۔افسروں اور جوانوں نے سکیورٹی خدشات اور مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے سوالات کے انبار لگا دئیے۔بھارتی فوج کے افسران نے لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما کو بتایا کہ کشمیری مسلمانوں میں بھارتی فوج اور حکومت کے خلاف شدید غصہ پایا جاتا ہے۔جب نئے نادرن کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما نے ملاقات میں اپنے افسران کو اگلے مورچوں پر جانے کی ہدایت کی تو حیران کن ردعمل سامنے آیا۔انڈین آرمی آفیسرز نے صاف انکار کرتے ہوئے یہ سوال اٹھایا کہ اگر آپ ہمیں آگے بھیجیں گے تو کینٹ کی سکیورٹی کا ذمہ دار کون ہوگا؟لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما بھارتی فوج کے افسروں اور جوانوں کو مطمئن نہ کرسکے اور شدید مایوسی کے عالم میں واپس لوٹ گئے۔