ناکہ جات کی تمام چیکنگ کی ریکارڈنگ کو محفوظ بنایا جائے :ایس پی ارسلان زاہد
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی موبائلز ارسلان زاہد کی زیر صدارت اہم اجلاس سکیورٹی امور زیر بحث آئیاجلاس میں ڈی ایس پیز موبائلز سکواڈ ، سٹاف نے شرکت کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ایس پی موبائلز ارسلان زاہد کے مطابق پی ایس ایل سکیورٹی پلان پر من و عن عمل در آمد یقینی بنایا جائے تمام داخلی و خارجی راستوں پر اہلکاروں کی بریفنگ سپروائزری آفیسرز خود کریں گیپی ایس ایل کے حوالہ سے سیکیورٹی کو مزید اپ گریڈ کرنے کی بابت بریفنگ دی گئی سپروائزری آفیسرز کوناکہ جات پر سکیورٹی کے حوالہ سے تمام اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت دی اہلکار ناکہ پر دوران ڈیوٹی گروپ کی صورت میں اکٹھے نہیں ہوں گیہر ناکہ پر جدید اسلحہ و ایمونیشن دستیاب ہونے چائیں تمام تا کہ بندی پوائنٹ پر سی سی ٹی وی کیمروں کا فوکس درست سمت میں رکھا جائے گا۔ ناکہ جات کی تمام چیکنگ کی ریکارڈنگ کو محفوظ بنایا جائے