آئی پی پی کا پنجاب بھرمیں سیاسی پاورشوکرنے کافیصلہ

 پنجاب تنظیم سے ورکرزکنونشنزکاشیڈول طلب ، آغازجنوبی پنجاب سے کیاجائے گا
لاہور(خصوصی رپورٹ) استحکام پاکستان پارٹی نے لاہورسمیت پنجاب بھر میں سیاسی پاور شو کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اس سلسلہ میں قیادت نے پنجاب تنظیم سے ورکرزکنونشنزکاشیڈول مانگ لیا ۔ ورکرزکنونشنز کے ذریعے لاہورسمیت پنجاب بھرمیں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیاجائے گا۔ورکرزکنونشنزکا آغازجنوبی پنجاب سے کیاجائے گا۔ آئی پی پی قیادت نے لاہورکی قیادت کو آئندہ ماہ ورکرزکنونشن کر انے کی تیاری کاٹاسک سونپ دیا ، آئی پی پی لاہور میں صوبے کا سب سے بڑا پاور شو کرے گی۔لاہور میں پاورشوکے بعدیوسی سطح پرپارٹی کو متحرک کرنے کی بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔