صرف عمران خان ہی بھارت کو جواب دے سکتا ہے : عمر ایوب

ایک ہفتہ سے کہہ رہا ہوں  بھارت حملہ کرنے والا ہے ، حکومت دوستی کی پینگیں بڑھارہی ہے 
 اسلام آباد (آئی این پی )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے موجودہ حکمرانوں میں سکت نہیں، صرف بانی پی ٹی آئی عمران خان بھارت کو جواب دے سکتا ہے۔جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے کہہ رہا ہوں کہ بھارت حملہ کرنے والا ہے ، حکومت دوستی کی پینگیں بڑھارہی ہے ،تحقیقات کی پیش کش کی جارہی ہے ، صرف بانی پی ٹی آئی بھارت کو جواب دے سکتا ہے۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ ہندوستان کی ناکامی ہے، پاکستان کا اس سے کیا لینا دینا ہے، بھارتی دھمکیوں پر ہمیں تیار اور ردعمل واضح ہونا چاہیئے تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران سے 5سو ارب روپے سے زائد کا تیل سمگل ہوتا ہے ،ہماری ریفارئنری نہیں چل رہی