پسند کی شادی کے کیس کی سماعت سے قبل ہائیکورٹ کے احاطہ عدالت میں فریقین کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوگیا، جس کے باعث کچھ دیر کے لیے صورتحال کشیدہ ہوگئی۔
عدالت کے مطابق لڑکی کے اہلخانہ نے مبینہ طور پر اسے زبردستی اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی، جبکہ لڑکی کو شدید زدوکوب اور مار پیٹ کا نشانہ بھی بنایا گیا۔سکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود احاطہ عدالت میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی۔ سکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کی اور فریقین کو الگ کیا۔پسند کی شادی سے متعلق کیس جسٹس محمد امجد پرویز کی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر تھا۔