ارشد ندیم ایشین گیمز میں بھی میڈل لینے میں ناکام

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)ایشین گیمز کے جیولن تھرو فائنل میں پاکستان کے اولمپک چیمپئن ارشد ندیم ایک بار پھر میڈل حاصل کرنے میں ناکام رہے  اور 80.29 میٹر کی بہترین تھروکے ساتھ چوتھی پوزیشن پر رہے۔ارشد ندیم نے فائنل میں چھ تھروز میں سے چار تھروز ضائع کیں جبکہ ان کی بہترین کوشش 80.29 میٹر رہی، جس کے باعث وہ پوڈیم تک رسائی حاصل نہ کر سکے۔سری لنکا کے رمیش پتھراگے نے 88.33 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ بھارت کے یشویر سنگھ نے 85.72 میٹر کی تھرو کے ساتھ سلور جبکہ بھارت کے روہت یادیو نے 84.35 میٹر کی تھرو کے ساتھ برونز میڈل حاصل کی۔ پاکستان کے دوسرے جیولن تھروور محمد یاسر بھی فائنل راؤنڈ سے باہر ہو گئے۔ ان کی بہترین تھرو 73.50 میٹر رہی، جبکہ پہلی کوشش ضائع ہوئی اور تیسری کوشش 73.47 میٹر ریکارڈ کی گئی۔ارشد ندیم اس سے قبل کامن ویلتھ گیمز میں بھی میڈل حاصل نہیں کر سکے تھے