حادثات، خاتون ہلاک 12 افراد زخمی

چوہنگ ملتان روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سوار روند ڈالے ،24سالہ تسلیم چل بسی ، الطاف زخمی 
لاہور(کرائم رپورٹر) چوہنگ ملتان روڈ اور رائیونڈ مانگا روڈ پر دو مختلف ٹریفک حادثات میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق چوہنگ ملتان روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل کے تصادم میں موٹرسائیکل سوار 25 سالہ الطاف زخمی جبکہ اس کی 24 سالہ اہلیہ تسلیم جاں بحق ہوگئی۔ دوسری جانب رائیونڈ مانگا روڈ پر فیکٹری کی کوسٹر بس الٹ گئی، حادثے میں 11 افراد معمولی زخمی ہوئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد آر ایچ سی مانگا منتقل کردیا۔