کراچی(آئی این پی ) ایس آئی ایف سی کی بر وقت مداخلت سے چینی کمپنی ہونان ریسورسز کی دھابیجی فیکٹری 7 ماہ بعد دوبارہ فعال ہوگئی۔ہونان ریسورسز دھابیجی میں صنعتی فیکٹری چلانے والی چینی کمپنی ہے۔ ہونان ریسورسز کی دھابیجی صنعتی تنصیب فروری 2026 سے بند تھی جس سے کمپنی کو مالی نقصان کا سامنا رہا۔کمپنی نے اپنی صنعتی تنصیب سے متعلق معاملے کے حل میں ایس آئی ایف سی کی مداخلت اور تعاون کو سراہا