ویب ڈیسک: دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میچ میں بھارتی فاسٹ باؤلر جسپرت بمراہ کا رویہ سوشل میڈیا پر مذاق کا موضوع بن گیا۔
میچ کے دوران بمراہ نے پاکستانی کھلاڑی حارث رؤف کو آؤٹ کرنے کے بعد خوشی کا منفرد انداز اپناتے ہوئے ہاتھ کے اشارے سے جہاز کے گرنے کی نقل کی۔ یہ اشارہ دراصل حارث رؤف کی مشہور جشن منانے کی کاپی تھا، لیکن بھارتی باؤلر کا یہ انداز الٹا اپنی ہی حکومت کے لیے سبکی کا باعث بن گیا۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین نے بمراہ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کا مذاق بنانا شروع کر دیا۔ایک صارف نے لکھا کہ "بھارتی بورڈ کو چاہیے آئی سی سی سے شکایت کرے، کیونکہ بمراہ نے اپنی ہی فضائیہ کی تضحیک کی ہے۔"
ایک اور صارف نے طنزیہ لکھا کہ "بمراہ نے خود اپنی اوقات دکھا دی۔"پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی خان ترین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بمراہ کو اندازہ ہی نہیں کہ اس نے خود کو ٹرول کر دیا ہے۔بھارتی صارفین نے بھی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مانا کہ "جسپرت بمراہ نے جیٹ کے کریش ہونے کا اشارہ کیا ہے۔"