محمد رضوان کا سنٹرل کنٹریکٹس پر دستخط سے انکار، بڑی شرائط رکھ دیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹس کا معاملہ ، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سنٹرل کنٹریکٹس پر تاحال دستخط نہیں کیے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق  پاکستان کرکٹ بورڈ نے 30 قومی کرکٹرز کو سنٹرل کنٹریکٹس پیش کیے تھے ، محمد رضوان 10 کرکٹرز کے ساتھ بی کٹیگری میں شامل کیے گئے  تھے۔ سنٹرل کنٹریکٹس کی اے کٹیگری میں کوئی کرکٹر شامل نہیں تھا ، محمد رضوان کیعلاوہ تمام کرکٹرز نے سنٹرل کنٹریکٹس پر دستخط کر دیئے ہیں۔ محمد رضوان نے دستخط کرنے کے لیے کچھ مطالبات رکھے ہیں ،  پی سی بی نے   محمد رضوان کے مطالبات منظور نہیں کیے، محمد رضوان کے مطالبات منظور کیے جانے کا بھی کوئی امکان اس وقت نہیں ہے