ڈاکے،چوریاں،شہری عدم تحفظ کا شکار،پولے سبے بس

رائے ونڈ،مصری شاہ سے گاڑیاں ، لاری اڈا اور سبزہ زار سے موٹرسائیکلیں چوری 
شہریوں سے  لاکھوں روپے، زیورات موبائل فونز  سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق غازی ?باد میں قاسم سے1لاکھ 70ہزار روپے موبائل فون,گجرپورہ میں اعظم سے 1 لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون،نولکھا میں صفدر سے 1 لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون,لٹن روڈ میں جمیل سے 1لاکھ25ہزار روپے اور موبائل فون,شمالی چھاونی میں اظفر سے1 لاکھ 20ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.رائے ونڈ اور مصری شاہ سے گاڑیاں جبکہ گرین ٹاون لاری اڈا اور سبزہ زار سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔