لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق مصری شاہ میں فاروق سے 2 لاکھ65 ہزار روپے اور موبائل فون، گلشن اقبال میں رشید سے 2 لاکھ35ہزار نقدی اور موبائل فون۔مزنگ میں ظفر سے 2 لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں قیصر سے 2لاکھ 15ہزار اور موبائل فون۔فیکٹری ایریا میں ضمیر احمد سے 2 لاکھ نقدی اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ لاری اڈا اور انارکلی سے گاڑیاں جبکہ ساندہ شالیمار اور برکی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔