لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق باغبانپورہ میں شہزاد سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون،گلشن اقبال میں قیصر سے 2لاکھ 65ہزار نقدی اور موبائل فون۔شمالی چھاونی میں نیاز سے2لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون،شاہدرہ میں جاوید سے 2لاکھ40ہزار اور موبائل فون۔لوہاری میں ساجد سے2لاکھ 25ہزار نقدی اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔غازی آباد اور مانگامنڈی سے گاڑیاں جبکہ سمن آباد ریس کورس اور نشترکالونی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔