ڈاکے ،چوریاں: شہری عدم تحفظ کا شکار

لاکھوںروپے ، زیورات، موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی،طلائی زیورات،قیمتی موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق مانگامنڈی میں طیب سے1 لاکھ25ہزار روپے اور موبائل فون،لاری اڈا میں وجاہت سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون،مصطفی آباد میں ذاکر سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون، لٹن روڈ میں ولید سے1 لاکھ روپے اور موبائل فون،غازی آباد میں جنید سے50ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔سندر اور جنوبی چھائونی سے گاڑیاں جبکہ برکی ،ٹبی سٹی اور شفیق آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔