راولپنڈی: اے ایس ایف کی منشیات کی بڑی کارروائی، برآمدگی

راولپنڈی: اے ایس ایف کی منشیات کی بڑی کارروائی، برآمدگی

راولپنڈی میں ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی ہے۔

اے ایس ایف نے دبئی جانے والے ایک مسافر کے سامان سے 1.706 کلو گرام کرسٹل آئس ہیروئن اور 216 گرام نشہ آور گولیاں برآمد کی ہیں۔ملزم نے منشیات کو آٹا گوندھنے والی مشین کے خفیہ خانوں میں چھپایا تھا، اور جب مشین کو تلاشی کے دوران کھولا گیا، تو اندر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔ ترجمان کے مطابق، یہ کارروائی اے ایس ایف کے اہلکاروں کی غیر معمولی تفتیشی صلاحیت، پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ابتدائی تفتیش کے بعد، ملزم کو برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔