سی سی ڈی ماڈل ٹاون کی ٹیم پر چار موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر دی، دو ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے
ہلاک ملزمان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر) سی سی ڈی ان ایکشن ،4مختلف مبینہ مقابلوں میں 6ملزمان ہلاک ، جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،پولیس نے مرنے والے ڈاکووں کی لاشیں پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر دی ترجمان کے مطابق سی سی ڈی ریکارڈ یافتہ زیرحراست ڈاکو اسد علی کو نشاندہی کے لیے گرین ٹاؤن لائی جہاں تاک لگائے اس کے ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کے لیے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اسد علی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جبکہ حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے پولیس نے زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی دوسرا مبینہ مقابلہ نشتر کالونی کی حدود میں ہوا جہا۔ سی سی ڈی ماڈل ٹاون کی ٹیم اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے موجود تھی اس دوران اہلکاروں نے چار موٹر سائیکل سوار ملزمان کو مشکوک جان کر رکنا کا اشارہ کیا تو انہوں نے رکنے کی بجائے فائرنگ کر دی اور مبینہ فائرنگ کے تبادلہ میں دو ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ہلاک ملزمان کی شناخت ولی داد اور محسن کے نام سے ہوئی جو چوری، ڈکیتی، راہزنی، پولیس مقابلہ، قتل اور اقدام قتل کے اقدامات میں ملوث تھے۔اس کے علاؤہ سی سی ڈی سول لائنز نے رنگ روڑ کے قریب شہریوں سے لوٹ مار ملی جس پر ٹیم وہاں پہنچی توپولیس پارٹی کو دیکھتے ملزمان نے فائرنگ کر دی اورکراس فائرنگ میں دو ملزمان مارے گئے دو فرار ہو گئے ہلاک ملزمان کی شناخت قیصر عرف ڈی سی اور رضا کے نام۔سے ہوئی جبکہ ریلوے پھاٹک ہربنس پورہ کے قریب سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں ملزم انس زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا پولیس۔ہلاک ملزمان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی