معاہدوں کے نتیجے میں جو رقم بچائی جائے گی وہ حاجیوں کو واپس کی جائے گی:سردار یوسف
اسلام آباد (آئی این پی )سعودی عرب کی کمپنی کی طرف سے اخراجات میں کمی کے باعث پاکستان میں آئندہ حج سستا ہونے کا امکان پیدا ہوگیا۔ وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کی الراجحی کمپنی کی طرف سے اخراجات میں کمی کے بعد حکومتِ پاکستان آئندہ حج 2026 کے پیکیج میں لاگت کم کرنے پر غور کر رہی ہے کیوں کہ سعودی کمپنی نے فی حاجی 200 ریال یعنی تقریبا 53 ڈالر کم بولی دی ہے، جس کے باعث پاکستانی عازمین کے لیے مجموعی اخراجات میں کمی متوقع ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ پاکستانی حج سکیم کے تحت سرکاری پیکیج کی موجودہ لاگت 11 لاکھ 50 ہزار سے 12 لاکھ 50 ہزار روپے کے درمیان ہے جو حتمی معاہدوں کے بعد طے پائے گی، ان معاہدوں کے نتیجے میں جو رقم بچائی جائے گی وہ حاجیوں کو واپس کی جائے گی،