اسلام آباد (آئی این پی)سرکاری سکیم کے تحت حج 2026 کیلئے اخراجات کی وصولی اگست کے پہلے ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے، رجسٹرڈ عازمین سے اخراجات دو اقساط میں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول کیے جائیں گے، 4لاکھ سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروا رکھی ہے۔ذرائع کے مطابق عازمین سے حج اخراجات گذشتہ سال کی طرح 2اقساط میں وصول کئے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کوٹے کے مطابق حج اخراجات جمع ہونے پر مزید وصولی روک دی جائے گی۔