لاہورہائیکورٹ کا فرانزک سائنس لیبارٹری سے مرحوم کے دستخطوں اور انگوٹھوں کے نشانات کا موازنہ کرنے کا حکم
لاہور(یواین پی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد کا دستخطوں کی تصدیق سے متعلق کیس میں بڑا فیصلہ آ گیا، ماتحت عدالتوں کے دستخطوں کے موازنے سے متعلق فیصلے کالعدم قرار دیتے ہوئے فورنزک سائنس لیبارٹری سے مرحوم کے دستخطوں اور انگوٹھوں کے نشانات کا موازنہ کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد سلیمان سمیت دیگر کی درخواستوں پر 10 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ عدالتوں کو جدید سائنسی اور فرانزک طریقے اپنانے چاہئیں، کسی بھی دستاویز کی اصلیت جانچنے کے لئے فرانزک شواہد انتہائی اہم ہیں، انگوٹھوں کے نشانات کا موازنہ انتہائی اہم ثبوت تصور کیا جاتا ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ دنیا میں کسی دو افراد کے انگوٹھوں کے نشانات ایک جیسے نہیں ہو سکتے، جدید فورنزک ٹیکنالوجی انصاف کے تقاضے پورے کرنے میں مددگار ہے، عدالتوں کو فورنزک ماہرین کی رائے حاصل کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرنی چاہیے