2ارکان اسمبلی کی معطلی کیخلاف حکومتی وکلا سے رپورٹ طلب

لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے رکن پنجاب اسمبلی چوھدری اعجاز شفیع اور شیخ امتیاز کی معطلی کیخلاف درخواست پر 28 دسمبر تک حکومتی وکلاسے رپورٹ طلب کرلی، سرکاری وکلا نے م ئوقف اپنایا کہ دونوں ممبران کی ممبر شپ بحال اور اجلاسوں میں شرکت کررہے ہیں، درخواست قابل سماعت نہیں رہی ،نمٹائی جائے،عدالت نے سرکاری وکلا کی درخواست نمٹانے کی استدعا مسترد کردی۔