کیمیکل کے گودام میں آتشزدگی

لاہور (کرائم رپورٹر) سگیاں بائی پاس پر واقع المعصوم پلازہ کے کیمیکل گودام میں اچانک آگ بھڑک اْٹھی، جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث علاقے میں دھویں کے بادل چھا گئے جبکہ گودام میں موجود کیمیکل نے آگ کو مزید بڑھا دیاریسکیو حکام کے مطابق ایمرجنسی وہیکلز، فائر فائٹرز اور خصوصی آلات کے ساتھ بڑے پیمانے پر آپریشن فوری طور پر شروع کیا گیا۔ آگ بجھانے کے عمل میں 10 فائر وہیکلز، 03 ریسکیو وہیکلز، 02 ایمبولینسز اور 45 ریسکیورز نے حصہ لیا۔کئی گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیاجب کہ تاحال کولنگ کا عمل جاری ہے تاکہ دوبارہ بھڑکنے کے کسی بھی امکان کو ختم کیا جا سکے۔ترجمان ریسکیوکے مطابق فوری کارروائی کے باعث آگ کو قریبی عمارتوں تک پھیلنے سے روک لیا گیا۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔