سالی سے شادی کیلئے بیوی قتل

6 بچوں کے باپ عبد الجبار نے روبینہ کو زہر دیکر دل کے دورے کا ڈرامہ رچایا 
کامونکے(خصوصی رپورٹ )کامونکے میں سالی سے شادی کرنے کیلئے شوہر نے بیوی کو زہر کھلا کر موت کے گھاٹ اتاردیا۔قتل کی واردات کے بعد سفاک ملزم نے اہلیہ کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہونے کا ڈرامہ رچایا۔بتایا گیا ہے کہ چک ریحان کے ساجدعلی کی بہن روبینہ کی شادی 13 سال قبل نواحی گاؤں چھجوکی کے عبدالجبار سے ہوئی جس کے بطن سے 3 بیٹے اور اور 3بیٹیاں ہیں، دس روز قبل عبدالجبار نے سسرالیوں کو اطلاع دی کہ روبینہ دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گئی ہے اور پھراسکی مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔ اگلے روز ہی عبدالجبار نے سسرالیوں سے اپنی چھوٹی سالی کا رشتہ مانگ لیا۔شک گزرنے پر ساجد علی نے اپنے بہنوئی کیخلاف تھانہ صدر میں قتل کا مقدمہ درج کرادیا ،ملزم نے دو رانِ تفتیش جرم قبول کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق عبدالجبار سالی سے شادی کا خواہش مند تھا جس کی وجہ سے اْ س نے پہلے اپنی بیوی روبینہ کو نیند کی دوا دی اور پھر زہریلی گولیاں کھلا کر قتل کردیا اور دل کا دورہ پڑنے کا ڈرامہ رچایا۔