ساندہ میں شمشاد اور ثمرہ نے منصوبہ بندی کرکے قتل کی واردات کی، ملزم برگر دینے کے بہانے گھر آیا،ردا کا گلاکاٹ دیا
لاہور(کرائم رپورٹر )سالی سے تعلقات پر اپنی بیوی کو قتل کرنیوالے ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔پولیس کے مطابق ساندہ کے علاقے شبلی ٹائون میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر آپریشن ونگ نے 24 گھنٹے میں قاتلوں کا سراغ لگا لیا۔تھانہ ساندہ میں مقدمہ درج ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لے کر ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد کی سربراہی میں ڈی ایس پی ذکریا یوسف ، ایس ایچ او ساندہ رضوان خاں ودیگراہلکاروں پرمشتمل ٹیم نے ملزموں کیخلاف کارروائی کی۔ پولیس حکام کے مطابق مقتولہ ردا کا شوہر شمشاد ہی اسکا قاتل نکلا، اس نے اعتراف جرم کرلیا۔ ملزم نے ردا کی بہن ثمرہ سے تعلقات قائم کررکھے تھے جسکے بعد دونوں نے منصوبہ بندی کرکے گھنا ئونی واردات کی۔ رات کو ڈیوٹی کرنے والا شوہر برگر دینے کے بہانے گھر آیا اور اپنی بیوی کاگلا کاٹ دیا۔ پولیس نے ملزم شمشاد اور ثمرہ کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔