امریکہ کے لئے تشویش کا باعث ممالک سے آنیوالے ہر اجنبی کیلئے گرین کارڈ کی مکمل اور سخت جانچ پڑتال کریں
جن ممالک کے شہریوں کی جانچ کی جائے گی ان میں افغانستان، کیوبا، ہیٹی، ایران، صومالیہ اور وینزویلا شامل ہیں
واشنگٹن(آئی این پی )ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ 19 ممالک سے امریکہ ہجرت کرنے والے افراد کو جاری کیے گئے گرین کارڈز کی دوبارہ جانچ کرے گی۔یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز کے سربراہ جوزف ایڈلو نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ امریکہ کے لئے تشویش کا باعث بننے والے ممالک سے آنے والے ہر اجنبی کے لئے گرین کارڈ کی مکمل اور سخت جانچ پڑتال کریں