کراچی (آئی این پی )سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے کرشنگ شروع نہ کرنے اور شوگر ملز نہ چلانے کیخلاف درخواست پر سیکریٹری زراعت اور کین کمشنر کو طلب کر لیا۔ سندھ ہائیکو رٹ کے آئینی بینچ کے روبرو گنے کی کرشنگ شروع نہ کرنے اور شوگر ملز نہ چلانے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواستگزار نے موقف اپنایا کہ شوگر کین ایکٹ کے مطابق 15 نومبر سے گنے کی کرشنگ کا سیزن شروع ہوتا ہے۔شوگر کین ایکٹ کے تحت 30 نومبر تک شوگر ملز چلانی تھی لیکن آج 28 نومبر تک شوگر ملز بند پڑی ہیں