احتجاج کا مقصد ریاست کو یرغمال بنانا نہیں، نوجوانوں کو دہشت گرد بنانے کی کوشش کی جارہی ہے
رینجرز اور پولیس کے جوانوں کو شہید کیا گیا،ان کی اپنی اولادیں سکون کی زندگی گزار رہی ہیں
کراچی (یواین پی) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاہے کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں حکومت کا اختیار کھوچکی، احتجاج کا مقصد گن پوائنٹ پر ریاست کو یرغمال بنانا نہیں، نوجوانوں کو دہشت گرد بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔احتساب عدالت کراچی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جو کچھ ملک میں ہورہا ہے وہ افسوسناک ہے، وزیر اعلی خیبرپختونخوا اور بشری بی بی نے خیبرپختونخوا کی سرکاری مشینری استعمال کی، پنجاب پولیس کو یرغمال بناکر مارا گیا، رینجرز اور پولیس کے جوانوں کو شہید کیا گیا،ان کی اپنی اولادیں سکون کی زندگی گزار رہی ہیں