لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور کی ٹریفک پولیس افسران سے اہم میٹنگ ،وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں احکامات جاری ،ٹریفک کے پی آئیز اور عیدالضحیٰ پر مویشی منڈیوں اور ٹریفک انتظامات کے حوالہ سے احکامات جاری کئے گئے۔ سی ٹی او آفس میں ہونے والی میٹینگ میں ٹریفک پولیس کے تمام سینئر افسران نے شرکت کی۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سی ٹی او لاہور نے تمام افسران سے ٹریفک کے پی آئیز پر رپورٹ لی۔