مسجد کے باہر سے موٹر سائیکل چوری

چیچہ وطنی( خصوصی رپورٹ) مسجد کے باہر سے موٹر سائیکل چوری ہوگئی، سعید نامی شخص افضل مدنی مسجد لکڑ منڈی پل پر نماز پڑھنے گیا اور اپنی ہنڈا موٹر سائیکل مسجد کے باہر کھڑی کے خود مسجد کے اندر چلا گیا ،تھوڑی دیر بعد واپس آیا تو اس کی موٹر سائیکل چور لیجا چکے تھے، نمازیوں کے مطابق کوئی پولیس اہلکار مسجد کے باہر جمعہ کی نماز کی ڈیوٹی کے لئے موجود نہ تھا،شہریوں نے آر پی او ساہیوال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔