حادثات،2زخمی چل بسے 3 لاشیں برآمد

35سالہ سمیر ا ، 26سالہ شہزاد حادثات میں زخمی ہوئے تھے،مختلف علاقوں سے 3 نامعلوم افراد کی لاشیں ملیں 
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں ٹریفک حادثہ سمیت مختلف واقعات میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے ترجمان ایدھی ایمبولینس کے مطابق ہیئر کے علاقہ میں ٹریفک حادثے میں زخمی خاتون دوران علاج دم توڑ گئی متوفیہ کی شناخت 35 سالہ سمیرا کے نام سے ہوئی۔لیاقت آباد میں ٹریفک حادثے میں زخمی شخص دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیامتوفی کی شناخت 26 سالہ محمد شہزاد کے نام سے ہوئی میانوالی کا رہائشی تھا۔دیگر واقعات میں بادامی باغ ریلوے سٹیشن کے قریب 30 سالہ نامعلوم شخص کاہنہ کے علاقہ سے 45 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا اسی طرح لاری اڈا کے علاقہ سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی پولیس نیضروری کارروائی کے بعد لاشوں کوایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی گئیں۔پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی