یہ رمضان کے آخری ایام ہیں، اور عید کی خوشیوں کا آغاز ہونے والا ہے۔ عید کے دوران بچوں کی پسندیدہ چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے۔
آپ کی سہولت کے لیے کچھ خاص تراکیب پیش کی جا رہی ہیں جو بچوں کو پسند آئیں گی:
1. چکن نوڈلز
اجزاء:
چکن: 1/2 کلو
نوڈلز (ابلی ہوئی): 1 پیالی
ادرک لہسن پیسٹ: 1 چائے کا چمچ
کارن فلور: 1 چائے کا چمچ
سرکہ: 1/2 چائے کا چمچ
کالی مرچ: 1/2 چائے کا چمچ
تیل: تلنے کے لیے
ترکیب:
مرغی کے ٹکڑوں میں ادرک، لہسن، کالی مرچ، نمک، کارن فلور اور سرکہ مکس کر کے رکھ دیں۔تیل گرم کر کے مرغی کے ٹکڑے براون کر لیں۔اس میں کٹی ہوئی سبزیاں ڈال کر کچھ دیر پکائیں۔چولہے سے اتارنے سے پہلے تیار شدہ سوس اور ابلی ہوئی نوڈلز ڈال کر دم پر رکھیں۔گرم گرم پیش کریں۔
2. آئس کریم سینڈوچ
اجزاء:
انڈے: 3 عدد (زردی اور سفیدی الگ کر لیں)
چینی: 1-1/2 پیالی
پانی: 4 کھانے کے چمچ
کوکو پاؤڈر: 1 پیالی
کوکنگ چاکلیٹ: 200 گرام
آئس کریم: حسبِ ضرورت
ترکیب:
انڈوں کی زردی اور چینی کو گاڑھا ہونے تک پھینٹ لیں۔کوکو پاؤڈر چھان کر انڈوں کے مرکب میں شامل کر لیں۔پگھلی ہوئی چاکلیٹ شامل کر لیں۔انڈے کی سفیدی پھینٹ کر انڈوں کے مرکب میں شامل کریں۔تیار مرکب کو گریس کی ہوئی ٹرے میں ڈال کر 15 منٹ تک بیک کریں۔اوون سے نکال کر ٹھنڈا ہونے دیں۔اس کو گیلے کپڑے سے ڈھانپ کر یخ بستہ کرلیں۔پھر اس کو دو برابر ٹکڑوں میں تقسیم کر کے پسندیدہ آئس کریم لگا کر سینڈوچ بنائیں۔
3. اوریو بسکٹ شیک
اجزاء:
اوریو بسکٹس: 8 عدد
دودھ: 3/4 کپ
ونیلا آئس کریم: 2 کپ
چاکلیٹ سیرپ: 2 چائے کے چمچ
کریم: حسبِ ضرورت
ترکیب:
بلینڈر میں اوریو بسکٹس، دودھ، آئس کریم اور چاکلیٹ سیرپ ڈال کر مکس کریں۔اس آمیزے کو گلاس میں ڈال کر اس پر بیٹ کی ہوئی کریم، بسکٹ اور چاکلیٹ سیرپ ڈال کر پیش کریں۔
یہ آسان اور مزیدار تراکیب آپ کے بچوں کو عید کے دوران خوش کر دیں گی۔