راولپنڈی پولیس نے جلد کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق، ملزم کو تکنیکی اور ہیومن انٹیلیجنس کے ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے، اور متاثرہ بچے کا میڈیکل پراسیس بھی مکمل کیا جا چکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ یہ واقعہ ایک بار پھر اس بات کی یاد دہانی ہے کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی اور ہراسانی ناقابل برداشت ہے، اور ہمیں مل کر ایسے جرائم کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔ کسی بھی متاثرہ فرد یا خاندان کے لیے مدد اور انصاف کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔