تعلیمی سال 2025-26 سے تمام ڈینٹل کالجز میں 5 سالہ پروگرام نافذ
لاہور(خصوصی رپورٹ)پاکستان میں بیچلر آف ڈینٹل سرجری پروگرام کی مدت 4 سال سے بڑھا کر 5 سال کر دی گئی ۔ نئے فیصلے کے تحت تعلیمی سال 2025-26 سے ملک بھر کے تمام ڈینٹل کالجوں میں 5 سالہ بی ڈی ایس پروگرام نافذ ہوگا,اس حوالے سے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جبکہ نیا نصاب پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے مقرر کردہ معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔نئے 5 سالہ انٹیگریٹڈ بی ڈی ایس نصاب میں کلینیکل ٹریننگ، سمولیشن لیبز، عملی مہارتوں اور تحقیق پر خصوصی توجہ دی گئی ہے تاکہ طلبہ کو جدید تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کی جا سکے۔ مزید یہ کہ پہلے سے 4 سالہ بی ڈی ایس مکمل کرنے والے گریجویٹس کیلئے بریجنگ پروگرام یا ٹاپ اپ ایئر کی تجویز بھی زیر غور لائی گئی تاکہ وہ 5 سالہ مساوی ڈگری حاصل کر سکیں۔